مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہويں پارلیمنٹ کے 230 نمائندوں نے محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا ہے۔ محمد باقر قالیباف تہران سے ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں مرحلے میں بھاری اکثریت سے ممبر منتخب ہوئے اور وہ اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ محمد باقر قالیباف کو 230 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ دوسرے امیدوار مصطفی میر سلیم کو 12 ووٹ ملے اور 8 ووٹ باطل ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق امیر حسین قاضی زادہ 208 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر اول ، جبکہ علی نیکزاد 196 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ